پیر , 30 نومبر 2020
ensdur

ٹیگ آرکائیوز : Nusrat-Javed

ایران میں سنگین ہوتی صورتحال اور ہماری غفلت | نصرت جاوید

سازشی کہانیوں پر میں نے کبھی اعتبار نہیں کیا۔ عموماََ ان کا مذاق ہی اُڑایا۔ اگرچہ حال ہی میں انسان اور اس کے حوالے سے معاشرتی اور ثقافتی ارتقاء کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھنے والے Yuval Noah Harari نے نیویارک ٹائمز کے لئے ایک تفصیلی مضمون لکھتے ہوئے سازشی کہانیوں کی نمو اور فروغ کی ٹھوس وجوہات انتہائی …

مزید پڑھیں »

انور عزیز چودھری کی وفات…اور غیر محفوظ موٹروے | نصرت جاوید

مئی 2019 سے میرا اپنے گھر سے باہر نکلنے کو بھی جی نہیں چاہتا۔ کسی اور شہر کا سفر کرنے سے کمر کی تکلیف کے خوف کی بنا پر گھبرائے رہتا ہوں۔ چودھری انور عزیز صاحب کی وفات کی خبر سن کر مگر شکرگڑھ جائے بغیر دل کو تسلی نہیں مل سکتی تھی۔ میری بیوی کو بھی ان کی قبر …

مزید پڑھیں »

حالاتِ حاضرہ اور رفتگاں کی یادیں | نصرت جاوید

شکرگڑھ سے تھکا ماندہ اور بہت اداس لوٹا تو ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال کی خبر آگئی۔ چودھری انور عزیز اور اشفاق سلیم مرزا صاحب کے برعکس ان کے ساتھ دوستی کے بجائے محض شناسائی کا رشتہ تھا۔ میرے صحافتی کیرئیر کا ایک اہم ترین Exclusive مگر انہوں نے فراہم کیا تھا۔ جو خبر انہوں نے دی اسے لکھنے کو …

مزید پڑھیں »

’’وفا داری بشرط استواری‘‘کی مجسم علامت۔ اشفاق سلیم مرزا | نصرت جاوید

چودھری انور عزیز صاحب کی تعزیت کے لئے شکر گڑھ کا سفر درپیش تھا کہ اشفاق سلیم مرزا صاحب کی رحلت کی خبر آگئی۔ عرصہ ہوا ان سے سرسری ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی۔ زندگی کے مختلف دائروں تک محدود ہوکر ایک دوسرے سے ہم جدا ہوچکے تھے۔ اپنی زندگی کے کئی برس مگر ہم نے خاندانی اکائی کی صورت …

مزید پڑھیں »

’’بغاوت‘‘ کا سرغنہ ٹھہرے چودھری انور عزیز | نصرت جاوید

اپنے والد، والدہ، سسر اور ساس کی موت کو میں نے بہت حوصلے سے برداشت کرلیاتھا۔ چودھری انور عزیز صاحب کے انتقال کی خبر نے مگر ’’یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر؟‘‘ والا سوال کھڑا کردیا ہے۔ ان سے جڑی یادوں کو ایک کالم میں سمو نہیں سکتا۔ اختصار نویسی کے تمام تقاضوں کو پوری طرح نبھاتے …

مزید پڑھیں »

علامہ خادم حسین رضوی ایک کرشماتی شخصیت | نصرت جاوید

تحریر: نصرت جاوید وہ دوست جن کی پُرخلوص شفقت اور محبت کی بدولت اب تک زندگی سے کامل کنارہ کشی اختیار کرنے کو مجبور نہیں ہوا، ان کی تعداد ہاتھ کی اُنگلیوں کے برابر رہ گئی ہے۔جمعہ کے دن سے مگر مجھے یہ خوف لاحق ہونا شروع ہوگیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے بارے میں میری بے …

مزید پڑھیں »

“غریب کی جورو” بنی قومی اسمبلی اور سینٹ | نصرت جاوید

تحریر: نصرت جاوید سنگین ترین معاملات کی بابت بھی ہمارا اجتماعی رویہ ’’مٹی پائو‘‘ والا ہے۔ کبوتر سے منسوب بلی کو دیکھ کر آنکھ بند کرکے خود کو محفوظ تصور کرنے والی جبلت۔ شتر مرغ کی طرح خطرات کو نظرانداز کرنے کے لئے ریت میں سر چھپانا۔ یوں کرتے ہوئے ہم پنجابی محاورے میں بتائی اس حقیقت کو فراموش کردیتے …

مزید پڑھیں »

اسامہ اپریشن کے بعد ’’مستند ہے اوبامہ کا فرمایا ہوا‘‘ | نصرت جاوید

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہم ترین پالیسی ساز اداروں میں ایک بار پھر یہ سوال زیر غور رہا کہ وطن عزیز کے صحافیوں کو ’’قومی بیانیہ‘‘ فروغ دینے کے قابل کیسے بنایا جائے۔ اس ضمن میں ایک کورس کا اہتمام ہوا۔ چند بریفنگ بھی ہوئیں جہاں ریاستی قوت کے حوالے سے ’’مقتدر‘‘ افراد نے …

مزید پڑھیں »

’’غداروں ‘‘ کی شکست پر جشن منانے کا موسم | نصرت جاوید

جان کی امان پاتے ہوئے حکمرانوں سے دست بستہ فریاد یہ کرنی ہے کہ موبائل فون کی بند ش امن وامان کو ہرگز یقینی نہیں بناتی۔ سینہ پھلا کر خود کو آزاد، ایماندار، بے باک اور حب الوطنی کے حتمی نگہبان ٹھہراتے اینکر خواتین وحضرات ذرا سی ندامت محسوس کئے بغیر اگر ہر حوالے سے اہم ترین ’’خبر‘‘ کو زیر …

مزید پڑھیں »

’’جیہڑا جتّے، اوہدے نال‘‘ کی برقرار عادت | نصرت جاوید

یہ کالم لکھنے کے لئے پیر کی صبح 10:52پر قلم اٹھایا ہے۔ میرے موبائل کی سکرین پر No Service آرہا ہے۔ اتوار کا سارا دن بھی اس ’’سروس‘‘ سے محروم رہا۔ موبائل فون کے ذریعے گھر سے رابطہ برقرار رکھنے والے اطمینان کی عدم دستیابی کے سبب باہر نکلنے سے خوف آتا رہا۔ دورِ حاضر میں روزمرہّ زندگی کے لئے …

مزید پڑھیں »