ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

کھیل کے میدان سے

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، محتاط بیٹنگ، دو وکٹوں کےنقصان پر 139 رنز

پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے ہیں۔ اس وقت بابر اعظم اور شان مسعود وکٹ پر موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کردیا گیا۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تماشائیوں کو میچ دیکھنے کے لیے …

مزید پڑھیں »

حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت کے بعد منفی آگیا، شوکت خانم کے ٹیسٹ پر سوالیہ نشان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا، جس نے پی سی بی  کے ٹیسٹ پر سوال اٹھادیا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل شوکت خانم لیبارٹری سے کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی …

مزید پڑھیں »

بولرز تھوک لگائے بغیر گیند کو چمکا سکیں گے

کرکٹ کی گیند بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایک ویکس کی تیار کر رہی ہے، جس سے کھلاڑی بغیر تھوک یا پسینہ لگائے گیند کو چمکا سکیں گے۔ آسٹریلوی کمپی کوکابورا ایک ایسی ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو تھوک یا پسینے کا استعمال کیے بغیر گیند کو …

مزید پڑھیں »

کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر اسپاٹ فکسنگ معاملے میں 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ عمر اکمل کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے کی۔ جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 3 تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد …

مزید پڑھیں »

ثناءمیر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کی جانب سے 226 انٹرنیشنل میچز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے 15 سالہ شاندار کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ اس موقع پر ثناء …

مزید پڑھیں »

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کا ان کے گھر میں کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کی درخواست پر کورونا ٹیسٹ گھر پر کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ سندھ حکومت سے اپیل کی تھی کہ انکا ٹیسٹ گھر پر ہی کرایا جائے۔ وزیر اعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صادق محمد …

مزید پڑھیں »

کورونا وائرس: بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی عالمی وبا کیخلاف جنگ میں شامل

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اپنی ماہانہ تنخواہ کا نصف حصہ عطیہ کردیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی  اپنی ماہانہ تنخواہ کا آدھا حصہ حکومت کے ساتھ کورونا وائرس کے فنڈ میں شامل کر رہے ہیں تاکہ اس عالمی وبا کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔ اس حوالے …

مزید پڑھیں »

پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کردیئے

پاکستان کرکیٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے باقی میچز  ملتوی کر دیئے ہیں، پی سی بی کے مطابق اب پی ایس ایل کے بقیہ دو سیمی فائنلز اور فائنل میچز  ری شیڈول کیئے جائینگے۔ پاکستان کرکیٹ بورڈ کے مطابق یہ فیصلا کورونا وائرس کے بڑھنے کے بعد خدشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل فائیو: سیمی فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔اس جیت کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ اتوار کو کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شرجیل خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ افختار احمد 21 رنز بناسکے۔ کپتان بابر اعظم نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ …

مزید پڑھیں »

کراچی پریس کلب کے جانب سے لیجنڈ پلیئرز سر ویون رچرڈز اور ڈیرن سمی کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی

کراچی پریس کلب کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ پلیئرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈز اور ڈیرن سمی کو تاحیات ممبر شپ اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سر ویون رچرڈز کا کہنا تھا کہ میں پریس کلب کا بہت مشکور ہوں، جب تک صحت مند ہوں پاکستان آتا رہوں گا، آئندہ موقع …

مزید پڑھیں »