ہفتہ , 19 ستمبر 2020
ensdur

اہم خبریں

بلاول بھٹو کا نواز شریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی …

مزید پڑھیں »

شاہد خاقان عباسی کی زبان بندی کیلئے نیب کیس بنائے گئے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں یہ ثابت کرنا ہوتا کہ تفتیش بد نیتی پر مبنی …

مزید پڑھیں »

سینیٹ اجلاس: مشاہد اللہ اور عتیق شیخ میں تلخ کلامی، معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا

سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا۔ مشاہد اللہ نے کہا ایم کیو ایم رکن سمجھ رہے ہیں ابھی بھی ان کا راج ہے۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، لیگی سینیٹر مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کے درمیان سخت جملوں …

مزید پڑھیں »

شاہد خاقان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سرفہرست، وزیراعظم نے صرف دو لاکھ 82 ہزار ٹیکس دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018ء میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف …

مزید پڑھیں »

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 19 ہو گئی

صوبہ بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 19 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس نئے کیس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 19 …

مزید پڑھیں »

تمام جماعتیں ساتھ مل کر اس ہائبرڈ رجیم سے چھٹکارہ حاصل کریں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن کا کام تحفظ دینا ہے وہ ملزم پر نہیں متاثرہ خاتون پر الزام اٹھاتے ہیں، اس ریاست مدینہ میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا ازالہ کرنےکو تیار نہیں، نئے پاکستان میں ہمارے حقوق سلب کیے جارہے ہیں، تمام جماعتیں ساتھ مل کر اس ہائبرڈ …

مزید پڑھیں »

جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کرلیا

شوگر انکوائری کمیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کو انتیس ستمبر کو ایف آئی اے کے لاہور دفتر میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے، تمام ضروری دستاویزات بھی ساتھ لانے کی …

مزید پڑھیں »

سانحہ موٹر وے، متاثرہ خاتون نے ملزم عابد اور شفقت کو پہچان لیا، فیاض چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیاہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزم عابد اور شفقت کو پہچان لیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقار الحسن کی وجہ سے ملزم شفقت تک پہنچنےمیں مدد ملی، متاثرہ خاتون نے …

مزید پڑھیں »

کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 3 ہزار 634 شہری متاثر

کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں …

مزید پڑھیں »

آپ چاہتی ہیں کہ بوائے فرینڈ کے ساتھ کمرے میں جائیں تو باپ باہر پہرہ دے: خلیل الرحمان قمر کے ایک بار پھر اخلاق سے گرے الفاظ کا استعمال

ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے، جو خواتین سے متعلق اپنے متنازع بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں، نے ایک مرتبہ پھر موٹروے پر ریپ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شامل ہونے والی خواتین کے لئے اخلاق سے گرے ہوئے جملے استعمال کیے ہیں۔ بول ٹی وی پر فضا اکبر خان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان …

مزید پڑھیں »