ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

53 سالہ محبت، عقیدت، جمہوری جدوجہد اور لاتعداد قربانیوں کا سفر | رضا مری

تحریر: رضا مری

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا جمہوری سفر سندھ کے موئن جو دڑو کی مٹی سے جنم لینے والے مایۂ ناز اور نڈر مسلم امہ کے عظیم لیڈر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی رہنمائی میں شروع کیا تھا وہ سفر اپنی منزل کی جانب محترم جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آج بھی رواں دواں ہے.

پیپلزپارٹی نے روز اول سے غریبوں، مظلوموں، مزدوروں، محکوموں کے حقوق کی بات کی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے 53 سال آج ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں بینظیر بھٹو کے جانثاروں کی پیپلزپارٹی کو پاکستان میں وجود میں آئے 53 سال ہونے کو ہیں.

میری نظر میں پاکستان پیپلزپارٹی کا وجود اس سے پہلے کا ہے، بلکہ صدیوں پہلے کا ہے ازل سے اختیار طاقت کی جنگ سے شروع ہوتے ہیں انسان دو طبقوں میں واضح ہوگیا ایک طبقہ ظالم دوسرا مظلوم ایسا نہیں کہ ظالم ہی ہمیشہ غالب رہا ہو لیکن ایسا بھی ہوا جب مظلوموں نے ظالم کو اٹھا پھینکا ہو جہاں جب جس زمانے میں مظلوم کو اٹھانے والا گروہ پیدا ہوا وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی شکل میں تھا ان سب کا تعلق ایک طبقے سے تھا اور مقصد ایک تھا ظالم سے مظلوم کی نجات اور انکے کے لیئے محفوظ اور اچھے مستقبل کا راستہ متعین کرنا اور اس راستے پر چلنے والے ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں مقدس ہستیوں میں گنے جاتے ہیں جنھوں نے پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر وقت کے ظالموں کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا اور صعبوتیں برادشت کیں، کئی صلیبوں پر چڑھائے، کئی تختہ دار پر لٹکائے گئے کئی کے سر قلم ہوئے تو کئی آرے میں کاٹ دیئے گئے، لیکن بعد میں تاریخ نے انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ وہ تو رہبر تھے جو اپنی قوموں کے لیئے کھڑے ہوئے، اور تاریک راہوں میں مارے گئے یہ سب اپنے اپنے ادوار کی پیپلزپارٹی کے رہبر و نمائندے تھے، کیونکہ جس آج کی پیپلزپارٹی کی بات ہورہی ہے اسکا راستہ بھی وہی ہے جو صدیوں سے حق و باطل کی جنگ میں چلتا آرہا ہے مختلف شکل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد اسکا وجود اسکی قربانیاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں.

کس کو معلوم تھا کہ ایک طاقتور مضبوط جاگیردار طبقے میں سے ایک شخص ذوالفقار علی بھٹو کھڑا ہوکر اپنے طبقے کے خلاف بغاوت کرکے کھڑا ہوگا اور مظلوموں کی صف میں جا کھڑا ہوگا اور مزدور کی صف میں جا کھڑا ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی کے 53 سال محض 53 سال نہیں بلکہ صدیوں پر محیط تاریخ کا خلاصہ ہے جو وقتاً فوقتاً دہرائی جاتی ہے اور آج وہ تاریخ پاکستان پیپلزپارٹی کی صورت میں منظر نامے پر ہے آج کے ہم یہ عہد کرتے ہیں کے.

انشاءاللہ امن، محبت، عقیدت، اور جمہوریت کا سفر یونہی ہمیشہ جاری رہے گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

دن نثار کیے جا ، سب پے وار کیے جا | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان جھے واقعی سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومتوں کو گڈگورننس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے