پیر , 30 نومبر 2020
ensdur

33 ویں سالانہ مشعل بردار ریلی | غلام العارفین راجہ

تحریر: غلام العارفین راجہ
غیر سیاسی طلبہ تنظیم انجمن طلباء اسلام کا قیام 1968 کو عمل میں لایا گیا. اے ٹی آئی نے وطن عزیز پاکستان کو اب تک بیشمار انقلابی رہنما دیے. ‏اور بیشمار نامور شخصیات سے اے ٹی آئی کی گرویدہ ہیں. جو مختلف تقریبات میں اس بات کا برملا اعتراف کرتی رہتی ہیں. انجمن کے دو اصول (خوف خدا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں. تاریخی اہمیت کی حامل اے ٹی آئی ملک بھر کے نا صرف بڑے شہروں بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی طلبہ کے دلوں کے اندر عشق رسولﷺ کی بیداری کے لئے کام کر رہی ہے. اس مشن و مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انجمن طلباء اسلام ضلع راولپنڈی میں پچھلے کئی برسوں سے سرگرم عمل ہے. تقریباً گزشتہ 32 سال سے ہر سال ماہ ربیع الاول کے مہینے میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد کہا جاتا ہے. اسی طرح اس سال بھی انجمن طلباء اسلام ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی کے زیر اہتمام 33ویں سالانہ مشعل بردار ریلی بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 10 ربیع الاول بروز بدھ بعداز نمازِ مغرب آخری بس سٹاپ تا چونگی نمبر 22 تک نکالی گئی۔ جس میں شرکاء ریلی “سیدی مرشدی یا نبیﷺ یا نبیﷺ” کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے. ریلی میں فرانس کے اندر شائع ہونے والے حالیہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ تاکہ فرانس اور دنیا میں موجود ہر گستاخ کو پتہ چل جائے کہ غیرت مسلم آج بھی زندہ ہے، آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پر مر مٹنے کا جزبہ آج بھی جواں ہے.
اس عظیم الشان ریلی میں ٹینچ بھاٹہ یونٹ کے محمد مومن علی شیخ, محمد رضوان, انیس اقبال ڈوگر, حافظ احسن کبیر, محمد ریحان اور دیگر نے نگرانی.
مہمان خصوصی پیر محی الدین رضا قادریہ قلنددیہ گلریزراولپنڈی، ملک چاند اعوان (نائب ناظم اول پنجاب شمالی), عمیر اقبال ڈوگر (مرکزی رکن مشاورت انجمن طلبا اسلام پاکستان)، حامد وڑائچ (مرکزی رکن مشاورت انجمن طلبا اسلام پاکستان)، محمد بلال بٹ(ناظم ضلع راولپنڈی انجمن طلبا اسلام), چوہدری احمد رضا ایڈووکیٹ (جوائنٹ سیکرٹری انجمن طلباء اسلام شمالی پنجاب), محمدبلال مصطفائی (ناظم ضلع سیالکوٹ انجمن طلبااسلام ), محمد طلال احمد بٹ (سابق جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی انجمن طلبا اسلام), حماد جامی (سابق ناظم IIUI), سید راشد علی گردیزی (صدر پنجاب پاکستان فلاح پارٹی), امجد نزیر بھٹی(سابق جنرل سیکرٹری پنجاب انجمن طلبا اسلام), کاشف نذر(سابق جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی انجمن طلبا اسلام), منیر احمد مصطفائی (سابق ناظم ڈویژن راولپنڈی انجمن طلبااسلام), اظہر محمود فاروقی (سابق ناظم ڈویژن راولپنڈی انجمن طلبااسلام), محمد روحیل ریاض (سابق ناظم ضلع راولپنڈی), کاشف چھٹہ (سماجی کارکن سیالکوٹ), طیب خان (صدر MSFراولپنڈی), راجہ جہانددا (ممبر کنٹونمنٹ بورڈ), ملک اعجاز (چیرمین امن کمیٹی راولپنڈی),
کے علاوہ علاقہ کے معزز معروف اور معزز شحصیات نے شرکت کی ۔
پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر راشد گردیزی صاحب نے کہا کہ فرانس کے صدر نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی ہم اُس کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. اور آپ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے اور فرانس کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کر کہ عشق رسولﷺ کا ثبوت دے گے. آپ نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے. پاکستان اسلام کا قلعہ ہے. اس لئے پاکستان سے اٹھنے والی ہر آواز عشق رسولﷺ کی ترجمانی کرتی ہو.
ریلی کے مہمان خصوصی نائب ناظم اول سے ٹی آئی شمالی پنجاب ملک چاند اعوان صاحب نے تمام شرکاء ریلی کا شکریہ ادا کیا اے ٹی آئی راولپنڈی کی قیادت کو کامیاب ریلی پر مبارک باد پیش کی. شرکاء ریلی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے ریلی میں شرکت کر کہ اپنی ملی غیرت کا ثبوت دیا ہے.
ریلی کے اختتام پر پیر محی الدین رضا صاحب نے دین اسلام کی سربلندی, وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور انجمن طلباء اسلام کے کارکنان کے لئے دعا فرمائی.

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی راولپنڈی میں انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔ میر ظفراللہ خان جمالی دل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے