ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ الیکشن: پنجاب میں تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب، صوبائی الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے سے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس اور کامل علی آغا بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف اللہ سرور نیازی بھی پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

مشاہد اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے افنان اللہ خان بھی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری ہونے کا امکان ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

خیبرپختونخوا کابینہ کے تین اراکین مستعفی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر برائے توانائی حمایت اللّٰہ خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے