منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

2012 میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کی اسکروٹنی ہوگی، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 2012ء میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی اسکروٹنی کی جائے گی جن اساتذہ کی بھرتیاں درست ہوں گی انہیں تنخواہیں جاری کی جائیں گی، قواعد وضوابط پر پورا اترنے والے کسی بھی استاد کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔

سعید غنی نے یہ بات اپنے کیمپ آفس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد مسئلہ حل کرلیاجائے گا جن اساتذہ کی دستاویزات اصل اور بھرتیاں قواعد کے مطابق ہوئیں انہیں ہر صورت تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ نے صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو گزشتہ 9 سال سے تنخواہیں نہیں مل رہیں ، ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ ان اساتذہ کا مسئلہ چند دنوں میں ہی حل ہو جائے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے