اتوار , 28 فروری 2021
ensdur

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کے وفد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

وفد کی قیادت کلب کے صدر امتیاز خان فاران کررہے تھے۔ دیگر اراکین میں نائب صدر سعید سربازی، سیکریٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر،، اے جبار ناصر، بینا خان، وحید راجپر، لیاقت مغل،، زین علی، سعید لاشاری، طاہر حسن خان، جبار خان،اے ایچ خانزادہ، طارق ابوالحسن اور دیگر شامل تھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نو منتخب اراکین کو مباکباد دی
گورنر سندھ نے صحافیوں کو درپیش مسائل، صحافیوں کی فلاح و بہبود میں کراچی پریس کلب کے کردار ، آزادی صحافت، کلب کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پریس کلب جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا حصہ ہے۔ کراچی پریس کلب کے اراکین نے جمہوریت اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں خدامات انجام دی ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وفد کے اراکین نے گورنر سندھ کو صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ، اور رہائشی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کی درخواست کی، جس پر گورنر سندھ نے پریس کلب کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو وفاقی حکومت تک پہنچائیں گے اور ان کے مسائل کے لئے وہ ان کے ساتھ ہی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے؟ | ملک سراج احمد

تحریر: ملک سراج احمد فروری میں ہونے والے ضمنی انتخابات نے ملک کی سیاسی فضاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے