جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

یوسف رضا گیلانی کے الیکشن سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی ہے، ان کا چیئرمین سینیٹ بننا اعزاز ہوگا: فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، گیلانی کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ باعث اعزاز ہوگا، یہ معرکہ سرکریں گے۔

اسلام آباد میں پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوسف گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف رضا وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت سب چیزیں اتنی مہنگی ہو چکیں کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی، عوام ڈھائی سال سے شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں، پی ڈی ایم نےمجھےٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے