اتوار , 12 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
250569
  • Sindh 105533
  • Islamabad 14023
  • KP 30078
  • Punjab 86556
  • Balochistan 11157
  • GB 1658
  • AJK 1564
  • DEATH 5245

یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی

یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فیصلہ یورپی یونین کے 30 جون کے فیصلے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث برطانیہ سے مخصوص اور چارٹر فلائٹس آپریٹ ہو رہی تھیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو یورپی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گذشتہ ہفتے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں 29 روپے تک اضافہ، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ برائے شماریات نے ملک میں گذشتہ ہفتے میں مہنگائی کے صورتحال کا جائزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے