ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

یورپی یونین، ویتنام کے بعد ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو عارضی طور پر معطل کردیا

یورپی یونین، برطانیہ اور ویتنام کے بعد ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اپنے ملک میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹوں کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے تباہ ہونے والے جہاز بارے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ 260 سے زائد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

ان کے بیان کے بعد یورپین یونین ایوی ایشن کی سیفٹی ایجنسی نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی اپنے ملکوں میں پروازوں پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے جب کہ کئی ممالک کی جانب سے پاکستانی پائلٹس کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بادشاہ، ملکہ اور پیادہ | خرم اعوان

تحریر: خرم اعوان 5 اگست کو انڈیا کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرے کوایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے