منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

ہوسکتا ہے علی زیدی کو موٹرسائیکل پر جے آئی ٹی دینے والا فوڈ پانڈا، اوبر یا کریم والا ہو۔ حبیب جان بلوچ

پیپلز امن کمیٹی کے حبیب جان بلوچ کے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انکشافات

عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تین وفاقی وزرا ابھی رابطے کی کوشش کررہے، فیصل واوڈا ماضی میں ہماری مدد کے بغیر کراچی کی سڑکوں پر نہیں نکل سکتے تھے، تحریکِ انصاف کا کراچی میں دھرنہ ہم نے کامیاب بنایا۔

حبیب جان بلوچ نے کہا کہ عمران خان اور پوری تحریکِ انصاف چاہتی تھی ہم پارٹی جوائن کر لیں، ہم نے لیاری سے تحریکِ انصاف کے ایم این کو جتوایا تھا، عزیر بلوچ پر ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے علی زیدی کو موٹرسائیکل پر جے آئی ٹی دینے والا فوڈ پانڈا، اوبر یا کریم والا ہو، علی زیدی نے گھر رکھے رکھے جے آئی ٹی رپورٹ باسی کر دی۔

حبیب جان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اگر مصر کی طرح پاکستان فوج بھی الیکشن لڑنے کے لیے سیاسی جماعت بنائے تو ہم اُس کو جوائن کریں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے