منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

ہمیں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نہیں الگ صوبہ چاہیے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نہیں الگ صوبہ چاہیے۔

بہاولپور میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل الگ صوبہ ہے۔ صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لڑوایا جارہا ہے، ہم نے سیکریٹریٹ نہیں صوبہ مانگا ہے، ہمیں وہی چاہیے۔

پی پی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد عوام کو اُن کے حقوق دلانا ہے، آج مہنگائی عروج پر ہے، کسان پس گیا ہے، ان کے مسائل بہت ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر 85 فیصد عمل کیا ہے، آپ کے مسائل کا حل آپ کا صوبہ، آپ کی اسمبلی اور آپ کا اپنا وزیراعلیٰ ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے