جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم سمیت سب کو شرم دلائیں گے، فردوس شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت سب کو شرم دلائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس کی قلت و لوڈ شیڈنگ پر اپنی وفاقی حکومت پر شدید تقید کی، ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھوں گا، چاہے میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہی کیوں نہ ہو میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، اگر شہر میں گیس کی فراہمی ٹھیک نہیں ہوئی تو سب کو شرم دلاؤں گا، کیونکہ میں آج یہی سمجھانے کے لیے آیا ہوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے