سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا ہے، گیس کی قلت کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور پلانٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے۔
سوئی نادرن کو 30 کروڑ مکعب فٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی، پنجاب اور کے پی کے میں گیس کی طلب 2 ارب مکعب فٹ سے بڑھ گئی ہے۔
سوئی نادرن کے مطابق گیس کی دستیابی ایک ارب 70 کروڑ مکعب فٹ سے زائد ہے، 90 کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ مقامی اور 85 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ درآمدی گیس دستیاب ہے۔