اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

گورنر شاہ فرمان قبضہ مافیا کے سرپرست ہیں، خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کی خیبرپختونخوا میں خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے یا میرے خاندان والوں میں سے کسی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے بھی ان پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ کروا چکے ہیں گورنر قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں اور ہم بہن بھائیوں کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین انکے قبضے میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں اپنے بھائی اور بہنوئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہن بھائی اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں ہماری زمینوں پر گورنر شاہ فرمان کی ایما پر قبضہ گروپ پنجے گاڑھے ہوئے ہے جب کوئی نہیں سن رہا تو پیٹرول چھڑکنا لازمی تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے