اتوار , 12 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
248856
  • Sindh 103820
  • Islamabad 13927
  • KP 30078
  • Punjab 85991
  • Balochistan 11157
  • GB 1630
  • AJK 1532
  • DEATH 5197

گوجرانوالہ میں شاپنگ سینٹر کے لیڈیز “ٹرائی روم” میں خفیہ کیمرے لگانے والے گرفتار

گوجرانوالہ میں ایک سنسنی خیز جرم کی واردات سامنے آئی ہے جس میں ٹرائی روم میں کپڑے پہن کر چیک کرتی ہوئی خواتین صارفین کی خفیہ ویڈیو بنانےکا معاملہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ کے نایاب سینٹر کے مالک عمر اسلم نے خواتین کے ملبوسات بھی رکھے ہوئے تھے اور خواتین گاہکوں کو ٹرائی روم میں کپڑے ٹرائی کرنے کی سہولت کا بتایا جاتا۔

اس ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں خفیہ ویڈیو بنائی جاتی جس کو  بنانے کے بعد متاثرہ خواتین کو بلیک میل کیا جاتا۔  خبر کے مطابق نایاب شاپنگ سینٹر جو کہ گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ہے،وہاں خفیہ کیمر نصب کیے گئے تھے۔ ویڈیوبنانےکے بعد پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی۔ کپڑے چیک کرنے کے لئے اوپر والے پورشن پر بھیجتے تھے جہاں پر CCTV کیمرے نصب تھے۔ پیسے دینے سے انکار کرنے والی لڑکیوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائشی لڑکی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی۔  جب اسنے اپنے اہل خانہ کو مدد کے لئے اعتماد میں لیا تو انہوں نے متعلقہ تھانے میں درخواست دی جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے ملزم بیٹے کے ساتھ اسکے باپ کو بھی اسی الزام کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کہا ہے کہ انہیں سیکس کی لت ہے جسے پورا کرنے کے لئے وہ برہنہ لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر ان سے اپنی تسکین کا سامان کرتے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

فسطائیت کیا ہے؟ کیا پاکستانی ریاست فاشسٹ ریاست بن چکی ہے؟ | زاہدہ رحیم

تحریر: زاہدہ رحیم فاشزم یعنی فسطائیت لاطینی زبان کے لفظ “فاشیو” (Fascio) سےنکلا ہےجس کےمعنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے