اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

گمس کیلئے ایک اور اعزاز، پہلی بار کسی سرکاری ہسپتال میں دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گمس) کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستان میں پہلی بار کسی سرکاری ہسپتال میں دماغ کی رسولی (برین ٹیومر) کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر امجد قریشی اور ان کی ٹیم نے لاڑکانہ نے تعلق رکھنے والی تیس سالہ ریحانہ کے دماغ میں موجود ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا، ڈاکٹر امجد قریشی کے مطابق ٹیومر نے کان اور آنکھ کے درمیان تمام بڑی شریانوں پر دباؤ بنا رکھا تھا، جسے کامیاب آپریشن کے ذریعے مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔

گمس کے ڈائریکٹر رحیم بخش بھٹی کے مطابق نجی ہسپتال میں اس آپریشن کے لاگت چالیس سے پچاس لاکھ کے درمیاں ہے، جبکہ گمس میں یہ آپریشن بلکل مفت میں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کے مطابق گمس کیلئے یہ اعزاز ہے کہ ادارے میں یہ آپریشن نہ صرف بلکل مفت کیا گیا ہے، بلکہ پاکستان میں کسی بھی سرکاری ادارے میں یہ پہلا آپریشن ہے۔

واضح رہے اس سے قبل گمس میں انتہائی مہنگے ترین آپریشن جیسا کہ جگر، گردوں اور آنکھ کی پیوندکاری بھی کی جاچکی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے