پیر , 30 نومبر 2020
ensdur

گمبٹ میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اس کی تین ماہ کی بیٹی قتل

گمبٹ (سماچار نيوز) خیرپور کے شہر گمبٹ میں تقریباُ ڈیڑھ سال پہلے طلاق ملنے کے بعد پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے سابق شوہر نے تین ماہ کی معصوم بچی سمیت کلہاڑیوں کے دے پر دے وار کرقتل کرد یا ہے۔ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ گمبٹ کی تاج کالونی میں ملزم شہزادو نے اپنی سابقہ بیوی عابدہ کے گھر پہ دھاوا بول کر تین ماہ کی بچی شاکسا کو قتل اور اس کی ماں اور اپنی سابقہ بیوی عابدہ کو شدید زخمی کر دیا، زخمی خاتون کو لاڑکانہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعہ کے بعد ملزم شہزادہ ساتھیوں کیساتھ نعرے مارتا ہوا فرار ہو گیا،  ملزم نے اپنی بیوی عابدہ کہ ڈیڑھ سال پیلے طلاق دی تھی، جس کے بعد مقتولا عابدہ نے وقار نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی راولپنڈی میں انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔ میر ظفراللہ خان جمالی دل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے