پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی، پیپلز پارٹی کا جگہ جگہ احتجاج

گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سڑکوں پر آ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کارکنوں نے آر او آفس کے باہر بھی دھرنا دے دیا، ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔

ضلع غذر میں یاسین کے مقام پر گلگت سے آنے والی شاہراہ پر مظاہرین دھاندلی کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ خبریں ہیں کہ احتجاج میں پیپلز پارٹی کے سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی تنظیمیں منگل کو انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے خلاف مظاہرے کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں ووٹ چوروں کے خلاف عوام کے احتجاجی اجتماع میں شریک ہوں گئے۔ گلگت میں ہزاروں شہریوں کا احتجاجی اجتماع حکومتی اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ پارٹی عہدیدار اور کارکن احتجاج کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل یقینی بنائیں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

خس و خاشاک سے کم تر راستے کا پتھر، مگر کون؟ | احسان ابڑو

تحریر: احسان ابڑو پشاور میں پی ڈی ایم کے ایک اور عظیم الشان جلسے نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے