ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی

کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی۔ کویت نے ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ‘بڑا خطرہ’ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔

پاکستان کے علاوہ کویت نے جن ممالک کے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں مصر، فلپائن، لبنان، بھارت اور سری لنکا بھی شامل ہیں جن کے بڑی تعداد میں شہری کویت میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔ پابندی کی فہرست میں چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔

اس پابندی کا اعلان عین اسی دن کیا گیا جس روز کویت نے کمرشل فلائٹس جزوی بحال کی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زائد آوازیں #SindhIsNotColonyIK

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے