صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر صوبہ کے محکمہ صحت نے موبائل ہیلتھ یونٹ گاڑی تیار کی ہے، جس میں کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کے علاوہ ایک جدید ایکسری مشین بھی انسٹال کی گئی ہے، جس کے ذریعی وہ لوگ جو اسپتال نہیں آسکتے لیکن ان میں علامات موجود ہیں ان کے گھر پر ٹیسٹ ممکن ہوگا۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی فرد کے ٹیسٹ سے پہلے اسے جدید ایکسرے مشین سے گزارا جائے گا، اس سے اندازہ ہوگا کہ اس فرد کا ٹیسٹ کتنا ضروری ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے انتظامیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزید ایسے یونٹ پورے سندھ میں بھی قائم کیئے جائیں گے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائیگا۔ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگوں، دونوں کی حفاظت ہوگی۔ ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لئے وقت اور کوڈ فراہم کریگی۔
واضح رہے سندھ حکومت کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سب سے منظم انداز میں کام کررہی ہے۔