منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

کورونا وائرس: بھارت میں 14دن میں ماں سمیت چار بیٹے جان کی بازی ہار گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار 660 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 19 ہزار 609 ہو گئیں۔

بھارتی ریاست جھارکنڈ کے شہر دھنباد سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے چار بیٹوں سمیت کورونا سے ہلاک ہوگئی۔ بدقمست اہل خانہ کا پانچواں بیٹا اسی دوران کینسر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

کورونا سے ہلاک ہونے والی 89 سالہ خاتون کے 6 بیٹے اور ایک بیٹی تھی، 14 روز کے اندر اندر خاتون کے چار بیٹے کورونا جبکہ ایک پھیپڑوں کے کینسر سے لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوا۔

خاتون کا ایک بیٹا اہل خانہ سے دور دہلی میں مقیم تھا جبکہ بہن کلکتہ میں رہائش پذیر تھی۔ بدقسمت اہل خانہ کے یہ دو افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے