منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 5 ہزار 197 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار 197 ہو گئی، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، مریضوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو بہتر ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ موذی وبا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی۔ کورونا کے مزید 2 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی۔

پنجاب میں 86 ہزار 556، سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 836، خیبر پختونخوا 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار157 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 564 ہے۔ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے