پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

کورونا: متاثرین کی کُل تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے بڑھ گئی، ایک چوتھائی صرف امریکہ میں

دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4118 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

بی بی سی فارسی سروس کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ایران میں کووڈ 19 کی وجہ سے ہونے والی اموات کی درست تعداد سرکاری اعداد و شمار سے 5 سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے عالمی ادارۂ صحت کو فنڈز معطل کرنے کے اعلان کے کچھ ہفتوں بعد جرمنی اور فرانس نے کہا ہے کہ وہ ادارے کی اقتصادی مدد میں اضافہ کریں گے۔

فلپائن کے شہر سیبو میں فوج کی سرپرستی میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو 104 دن ہو گئے ہیں اور وہاں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد ابھی بھی بڑھ رہی ہے۔

ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن نے وبا سے نمٹنے کے لیے بلائے گئے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی خاطر اپنی شادی ملتوی کر دی ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے