بدھ , 25 نومبر 2020
ensdur

کورونا: اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تجاویز پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 20 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کیسز بڑھنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے سے متعلق 20 شہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے  اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی۔

این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق موجودہ صورت حال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو جون کے آخر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے یعنی مریضوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

 این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں ملک میں کہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور کہیں علاقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ ان علاقوں کو زیادہ سے زیادہ 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سیاسیات، ذاتیات اور پاکستان پیپلز پارٹی | زوہیب حسن ایڈوکیٹ

تحریر: زوہیب حسن ایڈوکیٹ (سوات پختونخوا) سیاسیات سماج اور جنتا کو درپیش مسائل کا حل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے