منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وزیر صحت پنجاب کی صاحبزادی کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے نیا شعبہ قائم کردیا گیا

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کرکے بالکل نئے انداز کی بھرتی سامنے آگئی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو بھرتی کرنے کیلئے نیا شعبہ قائم کیا گیا، وزیرصحت کی بیٹی کو براہ راست گریڈ انیس میں اسسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی کو نوازنے کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کرکے انوکھے انداز میں بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو بھرتی کرنے کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر صحت کی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ کیلئے کنگ ایڈورڈ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کرکے ڈاکٹر عائشہ کو براہ راست گریڈ 19 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسرفیٹل میڈیسن بھرتی کیاگیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو پیرا شوٹ کے ذریعے گریڈ 19 میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتی کیا گیا، بھرتی ہوتے ہی وزیر صحت کی صاحبزادی رخصت لے کر لندن چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی کو نوازنے کیلئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بھی فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عائشہ کوفاطمہ جناح یونیورسٹی میں بھی اسسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کیا گیا تاہم نظر انداز کئے گئے امیدواروں کے احتجاج پر وزیر صحت کی بیٹی کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ناکامی کے بعد اب وزیر صحت کی بیٹی کو کنگ ایڈورڈ میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔

ریکروٹمنٹ کے ساتھ ہی وزیر صحت کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی کو بیرون ملک جانے کی رخصت بھی دی گئی ہے۔ ڈاکٹر عائشہ علی کو 12 جنوری کو تقررنامہ جاری ہوا تو ساتھ ہی وہ لندن چلی گئیں۔ صوبائی وزیر کی صاحبزادی کیلئے دو یونیورسٹیوں میں نئے شعبہ جات قائم ہوئے اور دونوں یونیورسٹیوں میں حیران کن طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی ہی اہلیت کے معیار پر پوری اترسکیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

ایک تبصرہ

  1. کوئ شرم ہونی چاھیے کدھر گی نیازی صاحب میرٹ پالیسی
    غریب کا بچہ میڈیکل آفیسر لگنا ہو پبلک سروس کمیشن رگڑا لگاتا
    وزیر کا بچہ دیکھو کیسے بھرتھی ہوا جواب دے حکومت

Mumtaz کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے