پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

کشمور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا عبرتناک انجام، ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

صوبہ سندھ ضلع کشمور میں خاتون اور اس کی چار سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم رفیق ملک اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا ہے۔ ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نشاندہی کیلئے لے کر بخشاپور کے علاقے میں لے جایا گیا، جہاں موجود اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی۔ ادھر کشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوسرے ملزم خیر اللہ بگٹی کو اسلح سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی خیر اللہ بگٹی کے ٹھکانے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس ٹھکانے پر پہنچی تو ملزم خیر اللہ نے فائرنگ شروع کردی۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے بتایا کہ خیر اللہ بگٹی کی فائرنگ کی زد میں آکر زیادتی کا ملزم رفیق ملک ہلاک ہو گیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ ملزم رفیق ملک کو ہفتے کی صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وبا کے دنوں میں بحران کی پیش گفتہ افواہ | وجاہت مسعود

تحریر: وجاہت مسعود ایک عہد ہے کہ تیزی سے اوجھل ہو رہا ہے۔ موت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے