جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر اسپاٹ فکسنگ معاملے میں 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

عمر اکمل کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے کی۔

جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 3 تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔

فیصلے کے مطابق کرکٹر عمر اکمل پر آئندہ تین برس کے لیے ہر طرح کی کرکٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

سماعت میں عمر اکمل اکیلے ہی ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

سماعت سے قبل ہی فضل میراں چوہان نے فریقین کو نوٹس بھجوا رکھے تھے، جبکہ امکان تھا کہ ایک سے دو سماعتوں میں ہی فیصلہ آجائے گا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور روابط کے بارے میں متعلقہ حکام کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔

بعد ازاں اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سنتھیا یقیناً کسی ایجنڈے پر آئی ہے: لطیف کھوسہ

سابق گورنر پنجاب، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے