جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا سینئر صحافی انصار نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے گذشتہ روز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور چینل 24 ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی کی جدائی پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر حسن عباس اور جنرل سیکرٹری عاجز جمالی نے طیارہ گرنے کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

کے یو جے نے انصار نقوی کے اہل خانہ سے تعزیت کس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصار نقوی کی موت سے پوری صحافی برادری میں غم کی لہر چھا گئی وہ ایک ملنسار انسان دوست شخص تھے اور شعبہ صحافت میں پوری زندگی انتہا ئی ایمانداری اور پروفیشنل ازم کے ساتھ گذاری۔ اللہ مرحوم کی مغفرت کرے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

‎آرزو راجہ سے آرزو فاطمہ تک کی کہانی | ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

تحریر: ڈاکٹر طاہرہ کاظمی تیرہ برس کا سن، تبدیلئ مذہب اور عقد! گزشتہ کچھ دنوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے