کراچی کے نجی اسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی روسی ویکسین اسپٹنک 5 عام لوگوں کو لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ ویکسین اب سے او ایم آئی اسپتال ایم اے جناح روڈ اور ساؤتھ سٹی اسپتال کلفٹن میں لگائی جائے گی۔
آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (او ایم آئی) میں ویکسینیشن کیلئے سب سے پہلے اپوائنٹمنٹ لینا ضروری ہوگا، آپ بغیر اپوائنمنٹ کے وہاں نہیں جاسکتے۔
او ایم آئی میں اسپٹنک 5 ویکسین کی قیمت 13 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ویکسینیشن کیلئے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں
ساؤتھ سٹی میں ویکسین کی قیمت 12264 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال بھی کرونا