ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، صوبائی وزرا کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، صوبائی وزرا کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی میں بوندیں برستے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔ کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، نارتھ ناظم آباد، لیاری، صدر، ملیر، کورنگی میں کئی گھنٹے سے بتی غائب ہے۔ لیاقت آباد، انچولی، فیڈرل بی ایریا کے مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی زیادہ تر اہم شاہراؤں سے پانی کی نکاسی ہو گئی ہے تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی جمع ہے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔

گزشتہ روز بارش شروع ہوتے ہی شہر کے متعدد علاقوں متعدد میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، کئی علاقوں میں 10 سے 17 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

لانڈھی، سرجانی ٹاون، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، محمود آباد، ڈیفنس، بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی تاحال بند ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے، نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی کا تعطل ہے، سیفٹی کلیرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جا رہی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے