منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

کراچی پریس کلب میں رینجرز اہلکار داخل، تلاشی کے بعد واپس چلے گئے

کراچی پریس کلب میں رینجرز کے اہلکار داخل ہو گئے اور کچھ دیر تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔ کراچی پریس کلب کی انتظامیہ نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے پریس کلب کا تقدس پامال کرنے کے مترادف کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح گیارہ بجے کے قریب چار موبائیلوں میں سوار رینجرز اہلکار گیٹ کے اندر داخل ہوئے اور عمارت کے گرد چکر لگایا اور تصاویر بنائیں، بعض صحافیوں نے اہلکاروں کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو انھیں سختی سے روک دیا گیا۔

اس واقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ایک اعلامیہ جاری کیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان اور تحفظ کے معاملات خاص اہمیت کے حامل ہیں لیکن اس کو بنیاد بنا کر پریس کلب کے احاطے میں گھس آنا تشویش کا باعث ہے اور اس پر صحافی برادری احتجاج کرتی ہے۔

اس بارے میں رینجرز ترجمان سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے