جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

کراچی ٹیسٹ: پاکستان 7وکٹوں کامیاب

پاکستان نے کراچی ٹیسٹ جیت لیا۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ 12، عابد علی 10 اور کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 31 اور فواد عالم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نعمان علی ڈیبیو میچ میں ہی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، جو ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے 12 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ یاسر شاہ نے 4 شکار کئے جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ اور نعمان علی نے میچ میں 7، 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے سنچری، اظہر علی اور فہیم اشر ف نے نصف سنچریاں بنائیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے