جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

کراچی والوں کے لیے بجلی مزید 2 روپے 89 پیسے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی۔

پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 سے 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020ٗ سے ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے اکتوبر 2019ء سے مارچ 2020ء تک کے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

‎آرزو راجہ سے آرزو فاطمہ تک کی کہانی | ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

تحریر: ڈاکٹر طاہرہ کاظمی تیرہ برس کا سن، تبدیلئ مذہب اور عقد! گزشتہ کچھ دنوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے