جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

کراچی میں پی ڈی ایم کا آج دوسرا جلسہ، باغ جناح میں 160 فٹ طویل سٹیج تیار

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حزبمخالف جماعتوں کی جانب سے آج باغ جناح میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

حکومت کو گھر بھیجنے کا مشن، پی ڈی ایم آج شہر قائد میں طاقت دکھائے گی۔ پیپلز پارٹی جلسے کی میزبانی کرے گی۔ باغ جناح میں 160 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسہ کے مقام پر پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ، اے این پی کے کارکن پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

مختلف شہروں سے سیاسی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج کراچی پہنچ رہی ہیں،وہ کراچی پہنچتے ہی مزار قائد پر حاضری دیں گی جس کے بعد ریلی کے ساتھ باغ جناح گرائونڈ پہنچیں گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شام کراچی پہنچ ، قمرالزماں کائرہ سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی آج دوپہر کراچی پہنچیں گے۔

شہر میں جلسے کے باعث پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا، تین ہٹی سے نمائش کی جانب عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شارع قائدین سے ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ شہری نیو ٹاؤن اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کرسکیں گے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی سے آنے والے شرکاء گرومندر کی جانب سے جلسہ گاہ جاسکیں گے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے