سال 2021 کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.6 تک گرنے سے سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل 2014 ميں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاريہ 5 ڈگری ريکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ سرد ہوائيں اتوار تک چلتی رہيں گی۔