اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

کراچی: سوک سینٹر میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

سوک سینٹر میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے دو کو قتل کر دیا ہے۔ مقتولین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا اور وسیم عثمانی شامل ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ افسران کی آپس کی لڑائی لگتی ہے۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے وقت موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے زخمی ملزم حفیظ کو حراست میں لے لیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے