جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

کراچی: جیو ٹی وی کے پورگرام میں متنازع بات کرنے کے خلاف جیو کے ہیڈ آفس پر مظاہرین کا حملہ

ملک کی مختلف قومیتوں کے خلاف معتصبانہ بات کرنے کے خلاف متعدد مظاہرین نے جیو ٹی وی کے ہیڈ آفس پر حملہ کرکے استقبالیہ کہ شیشے توڑ دیے۔

مظاہرین نے سیکیورٹی کے افراد اور دیگر عملے سے بد سلوکی، نعرے بازی اور گالم گلوچ کی جس کے بعد مشتعل افراد جیو ٹی وی کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

احتجاج جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں متنازع بات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

جنگ اور جيو ٹی وی پر حملہ کرنے پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جیو نیوز کے سی ای او کو ٹيلی فون کرکے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے