ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی ہونے کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2010 میں کراچی میں درجۂ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں سب سے کم درجہ حرارت 7 اعشاریہ 4 ڈگری درجہ حرارت 1986ء میں ریکارڈ ہوا تھا۔