چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت میں خواتین کنونشن سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اگر بھاری اکثریت سے کامیابی ملی تو گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتیں صرف وعدے کرتی ہیں، لیکن پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو وعدے کرکے انھیں پورا بھی کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں بھی وعدے پورے کیے اگر اسی طرح عوام نے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی تو گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنا کر رہیں گے۔