وفاقی وزیرفوادچوہدری نےکہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نےچینی کمپنی سائنوفارم سےویکسین خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی نےچینی کمپنی سائنوفارم سےویکسین خریدنےکا فیصلہ کیا ہے،ابتدائی طورپرسائنوفارم سے 12لاکھ ڈوزخریدی جائیں گی۔
فوادچوہدری نے کہا کہ ویکسین 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکو مفت لگائی جائینگی۔ انھوں نےمزید بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹربین الاقوامی طورپرمنظورشدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتوکرسکتاہے