ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

ڈائیلاگ کا وقت گزرچکا، اب اسلام آباد کے جانب لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آج لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسہ میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گذر گیا۔ سلیکٹر فون کرنا بند کرو ہم اسلام آباد  آرہے ہیں۔

اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نالائق نااہل اور ناجائزہ حکمرانوں کو عوام بھگت رہے ہيں ،دھمکی ، گالم گلوچ او جھوٹ کے سوا ان کے دامن میں کچھ نہيں ، ہم تو کشتیاں جلاکر میدان میں اترے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فتح کی صبح جلد ہونے والی ہے ، یہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکمران گھر جانے والا ہے، آٹا چینی چوروں کی حکومت میں غریب کا چولہا بند ہے ، دکاندار کا شٹر بند ہے ، آج صنعتوں پر تالا ہے، ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو عوام کا درد اس لیے محسوس نہيں ہوتا کہ یہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سےاقتدار میں نہیں آئے، ان کو امپائر کی انگلی سے اقتدار ملا ہے ، یہ آپ کا فیصلہ نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ کیا مذاق کیاجارہاہے ،پنجاب کی پگ ایک کٹھ پتلی کے سرپر ہے ، ہم نہ کٹھ پتلی کو مانتے ہيں ، نہ کٹھ پتلی کے کٹھ پتلی کو مانتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف ، خورشید شاہ کو رہا کیا جائے، ظلم جبر کی رات ختم ہونے کو ہے، ہم اس کٹھ پتلی کو للکار رہے ہیں ، اس کے سہولت کاروں کو للکار رہےہيں ۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے