پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

چین کی جانب سے شہباز شریف کو کورونا کے علاج کی ایک بار پھر پیشکش

عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی ایک بار پھر پیشکش کر دی گئی، عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے شہباز شریف کو خط لکھ کر علاج کی پیشکش کی۔

عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے شہباز شریف کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے، آپ سے دلی ہمدردی ہے۔ آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، دینگ بِن نے خط میں کہاکہ اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے طورپر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ مستقبل قریب میں آپ سے تعاون کے لئے چشم براہ ہوں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کی بجائے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ | عائشہ صدیقہ

تحریر: عائشہ صدیقہ حکومتی اخراجات کی ترجیح کیا ہے ؟ بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے