منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

چینی کی سنچری: اسلام آباد اور پشاور میں فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسطاً 4 روپے 8 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جبکہ پانچ ہفتوں میں قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔

اسلام آباد اور پشاور کے شہری مہنگی ترین چینی لینے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق دونوں شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے۔

کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی مہنگی چینی خریدنے پر دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اس کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 90 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے