جمعرات , 25 فروری 2021
ensdur
اہم خبریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا، عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کنٹینر پر موجود رہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کے پیشِ نظر اسلام آباد انتظامیہ نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی تیاریاں کی تھیں۔

احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی عمارت کے سامنے رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگادی گئی تھیں جب کہ الیکشن کمیشن کی عمارت تک کے راستے کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔

اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جب کہ  تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے جن میں  1800 سے زائد پولیس جوان سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے؟ | سید مجاہد علی

تحریر: سید مجاہد علی مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے شور شرابے کو سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے