پی ڈی ایم کے تیس نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ میں تاریخ رقم ہوگی، جہاں دو سابق وزرائے اعظم کی صاحبزادیاں آصفہ بھٹو اور مریم نواز خطاب کریں گی، جبکہ دو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور میزبان سید یوسف رضا گیلانی بھی خطاب کریں گے۔
تیس نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں آصفہ بھٹو اور مریم نواز کی شمولیت کے اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت اسے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے مستحکم ہونے سے تعبیر کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے میاں نوازشریف کو فون کرکے کہا کہ آپ نے اپنی والدہ محترمہ کے انتقال کے باوجود مریم نواز کو ملتان جلسہ میں شامل ہونے کی ہدایت جاری کر کے ثابت کیا کہ اپوزیشن ہر قسم کے انفرادی اور اجتماعی حالات کے باوجود حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کے لیے یکسو اور متحد ہے۔