ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

پی ٹی آئی رہنما بند اسپتالوں کی ویڈیو بناکر عوام کو گمراہ نہ کریں، امیتاز شیخ

سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل گزشتہ پانچ سال سے بند اسپتال کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جیمس) 5 سال پہلے بنا تھا، جیمس بننے کے بعد گزشتہ پانچ سال سے ڈسٹرکٹ اسپتال بندپڑا ہے۔

وزیر توانائی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس تمام سہولیات سے آراستہ ہے، اس اسپتال میں جدید امراض قلب کا یونٹ بھی موجود ہے، ڈسٹرکٹ اسپتال کا زیادہ تر عملہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی جیکب آباد کے مقامی رہنما کو تمام صورتحال کا علم ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے