ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

پی ٹی آئی نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر اور بابر اعوان کے نام شارٹ لسٹ

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ ممبران نے اپنی حتمی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینیٹ ٹکٹ کیلئے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، عبدالرزاق داؤد، بابر اعوان ایڈووکیٹ، سیف اللّٰہ نیازی، ڈاکٹر زرقا، نیلوفر بختیار جبکہ خیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر شبلی فراز کو دوبارہ سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کو سندھ اور اتحادی جماعت سے کامل علی آغا کو پنجاب سے منتخب کروانے کی سفارشات کی گئی ہیں۔ حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان آئندہ کچھ روز میں دیں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے