اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری کی بھینٹ چڑھ گئے، وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کی گریڈ اکیس اور گریڈ بیس میں تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں تعیناتیوں کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی، سلیکشن کمیٹی نے ان تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیئے تھے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت اطلاعات کی جانب سے عمران غزالی کو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی ایم ڈبلیو میں 2 سکیلز میں بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ایم پی ٹو میں ایک جبکہ ایم پی تھری پے اسکیل میں 5 تعیناتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ایم پی ٹو گریڈ 21 اور ایم پی تھری کی تعیناتیاں گریڈ 20 کے برابر ہوں گی۔ عمران غزالی کو ایم پی ٹو میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محمد مزمل حسن, عثمان بن ظہیر, شہباز خان، نعیم احمد یاسین, سعیدہ دھنک ہاشمی کو ایم پی تھری اسکیل میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں 12 سے زائد افراد کو فکس سیلری پر تعینات کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے